Ana Wa Khalili PBUH

 550

Category: Tag:

Description

ایک ایسے پروقار، عالی دماغ اور ذہین ترین محبِ رسول ﷺ نوجوان کا بیان ِ سیرت جسے خود صاحبِ سیرت نے “وِعاء العلم (ظرفِ علم)”لقب سے نوازا۔* جس نے سفر و حضر، مسجد و صفہ ، امن و جہاد، صلح و مذاکرات، حجاز و بیرونی دنیا کے حالات کے تناظر میں اپنے خلیل و محبوب نبی ﷺ کے اخلاق و شمائل کا گہرا مطالعہ کیا۔* جو مشکل ترین لمحات میں بھی متاعِ حیات کا ایک ایک لمحہ زیارتِ رسول ﷺ، ان کے علمی فیوض، عملی برکات، اخلاقی روشنی اور اقوال کی خوشبو سے معطّر ہوتے رہے۔* دنیا جانتی ہے کہ یمن کے رہنے والے اس دوسی نوعمر نے قبول ِ اسلام کے بعدبقیہ زندگی اپنے آقا علیہ السلام کے اخلاقِ حسنہ ، اندازِ تعلیم، طرزِ سیاست، طریقۂ عبادت اور مخلوقِ خدا  کے ساتھ حسنِ معاملات کو شب و روز عام کرنے میں گزری۔

آئیے!اس محترم و مستند عالمِ دین، عاشقِ رسول ﷺاور محدث الامۃ، حافظ الحدیث اور خادمِ خاتم النبیین والمرسلین ﷺ سے شاہِ امم ﷺ کی وہ سیرت سنتے ہیں،جس کا ایک ایک حرف مستند ومعلومات افزاہےاور ہر جملہ عشقِ رسالت، فکرِ آخرت اور حکمتِ دینِ اسلام کا داعی ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ana Wa Khalili PBUH”

Your email address will not be published. Required fields are marked *